آسیہ کو تیزاب پلا دیا گیا

آسیہ کو تیزاب پلا دیا گیا

لاہور: پاکستانی صوبہ پنجاب کے علاقے دنیا پورمیں مبینہ طور پر سسرالیوں نے اپنی ہی بہوکو تیزاب پلاکر ماردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب معلومات کے مطابق دنیا پور چک 339 ڈبلیو بی میں 2 بچوں کی ماں آسیہ بی بی کو مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد سسر ریاض، ساس نذیراں، دیور وقاص اور جاوید نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران آسیہ کو زبردستی تیزاب پلایا گیا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکی اور انتقال کر گئی۔

پولیس تھانہ سٹی دنیا پورنے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقتولہ آسیہ کے شوہر شکیل کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ محنت مزدوری کے سلسلے میں لاہور میں مقیم ہے۔

جھگڑے کی وجہ سے متعلق اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ متوفیہ اپنی والدہ سے فون پر بات کر رہی تھی جس پر سسرالیوں نے شک کا اظہار کیا۔ مقتولہ کےوالدین مظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی کے رہائشی ہیں جہاں خاتون کی لاش میں پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

میت پہنچنے کے بعد آسیہ کی نمازجنازہ سلطان کالونی میں ادا کرکے تدفین کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلی نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *