گھروں میں انصاف نہ کرنے والے عوام کو کیا انصاف دلائیں گے؟ریحام خان

گھروں میں انصاف نہ کرنے والے عوام کو کیا انصاف دلائیں گے؟ریحام خان

بونیر: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف سماجی ورکر و اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے گھروں میں انصاف نہیں کرسکتے وہ عوام کو کیا انصاف دلوائیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطاق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ عوام کو پانی، بجلی اور روزگاہ کی فراہمی تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بونیر جنت کا ایک ٹکڑا ہے مگر موجودہ حکمرانوں نے اسے ہمیشہ نظر انداز کیا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ عوام بنیادی ضروریات زندگی اور انصاف کی فراہمی تک عوام اسلام آباد میں ہونے والی تبدیلیوں سے غیر مطمئن رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے اور سب کا احتساب ہونا چاہیئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *