ایم کیو ایم کا ن لیگ کی حمایت اور انتخاب سے دسبترداری کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا ن لیگ کی حمایت اور انتخاب سے دسبترداری کا فیصلہ

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) نے وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے حوالے سے کچھ ہی دیر میں شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد سے ملاقات کرے گا۔

ملاقات کے بعد ایم کیو ایم ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرے گی جب کہ اپنی امیدوار کشورہ زہرہ کے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لے گی۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے کشور زہرہ کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیے گئے تھے۔

ان کے دستبردار ہوجانے کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پانچ امیدوار باقی رہ جائیں گے جن میں ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، پیپلزپارٹٰی کے خورشید شاہ اور نوید قمر جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے نامزد شیخ رشید شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم کا انتخاب آج سہہ پہر تین بجے قومی اسمبلی میں کھلی رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *