عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کری گئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں پاناما کیس کی سماعت کرنے والے معزز جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جانب سے رابطے کا اعتراف کیا جو کہ عدالتی وقار کے منافی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اس بیان سے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیوز کو انٹرویودیتے ہوئے عمران خان نے لاک ڈاؤن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں معاملہ حل کرنے کے لیے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ جانے کا کہا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے اس بیان پر سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے جٹس آصف سعید کھوسہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *