عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کا پی پی کی حمایت کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کا پی پی کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے ملک میں منگل کو نئے وزیر اعظم کے اںتخاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اے این پی اور قومی وطن پارٹی نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار  کو ووٹ دینےکا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز  متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں اے این پی کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا تھا۔

جس پر سیاسی جماعت کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام رہتی ہیں تو پھر ہم وزیر اعظم کے انتخاب میں غیر جانبدار رہیں گے۔

قومی وطن پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی رہی ہے تاہم پاناما لیکس کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے پر پی ٹی آئی نے انہیں صوبائی حکومت سے نکال دیا تھا اور اب اس نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ ڈالیں گے۔

خیال رہےکہ قومی اسمبلی میں مذکورہ دنوں جماعتوں کی نشستوں کی  مجموعی تعداد 6 ہے

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *