چوہدری نثار کو منون حسین کی جگہ صدر پاکستان بنائے جانے کا امکان

چوہدری نثار کو منون حسین کی جگہ صدر پاکستان بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد: پاناما معاملے پر پارٹی قیادت سے اختلافات رکھنے والے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منون حسین کی جگہ صدر پاکستان جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چوہدری نثار علی خان کو صدر مملکت منون حسین کی جگہ ملک کا نیا صدر بننے کی پیشکش کی  ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے آئندہ کابینہ میں کوئی بھی وزارت لینے سے انکار کیا ہے جس پر انہیں ن لیگی اعلیٰ قیادت نے صدر بننے کی پیشکش کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے اب تک اس پیشکش کے انکار یا اقرار میں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے لیے نامزد امیدوار میاں شہباز شریف کو صدر مملکت بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اب وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ چوہدری نثار کو پاناما لیکس کے معاملے کو ہینڈل کرنے کے حکومتی طریقہ اور پالیسیوں پر تحفظات تھے جس کی وجہ سے انہوں نے وزیرداخلہ کا منصب چھوڑنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *