سابق بیوی کی نازیباتصاویر اپ لوڈکرنے پر ڈی آئی جی گلگت کے خلاف مقدمہ

سابق بیوی کی نازیباتصاویر اپ لوڈکرنے پر ڈی آئی جی گلگت کے خلاف مقدمہ

گلگت: ملک کے پانچویں صوبے کی حیثیت کے حامل شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کی پولیس کے ڈی آئی جی کے خلاف  مطلقہ اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر  اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد کے خلاف مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے درج کیاہے۔

مقدمے  میں جنید ارشد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کیا اور ان کی نازبیا تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے بار بار سمن جاری کیے جانے کے باوجود ملزم کے پیش نہ ہونے پر سائبر کرائم کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے متعلق سامنے آیا تھا کہ ڈی آئی جی کی سابقہ بیوی کا اکاونٹ اسی آئی پی کو استعمال کر کے بنایا گیا ہے جو ڈی آئی جی کے گھر پر موجود کنیکشن کی ہے۔

پاکستان میں سائبرکرائم اور ان کے متعلق کارروائی اب کوئی نئی بات نہیں رہی لیکن اتنی میچور سطح پر سامنے آنے والا یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس تسلیم کیا جا رہا ہے۔

سید جنید ارشد کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست سابقہ بیوی عائشہ سبحانی نے دی تھی۔  ان کا کہنا تھا کہ جنید ارشد نے ان کے نام سے جعلی اکاونٹ بنایا اور مختلف لوگوں کو فرینڈ ریکوئسٹس ارسال کیں۔ اس دوران ارشد غنی نامی ایک فرد کو ان کی تصاویر بھی دیں اور ساتھ ہی رابطہ نمبر دے کر فون کرنے کا بھی کہا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *