ایشیاء کے کرپٹ ترین ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر

ایشیاء کے کرپٹ ترین ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر

اسلام آباد: ٹرانپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کئے جانے والے ایک سروے کے مطابق ایشیاء کے کرپٹ ترین ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے جبکہ بھارت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

 

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایک حالیہ سروے میں 16 ممالک کے مختلف خطوں سے 22000 افراد سے رائے لی ۔

یہ سروے ملک میں رشوت ستانی کی شرح اور بالغ آبادی کو سامنے رکھ کر کیا گیا جو 16 علاقوں کے تقریبا 900 ملین افراد کا احاطہ کرتا ہے۔

سروے کے مطابق ایشیاء کا سب سے کرپٹ ملک انڈیا ہے جہاں رشوت ستانی کی شرح 69 فیصد ہے، جبکہ انڈیا ایشیاء کے 5 کرپٹ ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔

انڈیا رشوت ستانی کی شرح 69 فیصد

ویتنام رشوت ستانی کی شرح 65 فیصد

تھائی لینڈ رشوت ستانی کی شرح 41 فیصد

پاکستان رشوت ستانی کی شرح 40 فیصد

میانمار رشوت ستانی کی شرح 40 فیصد

رپورٹ کے مطابق پاناما پیپرز کیس کے تناظر میں 35 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ ملک میں کرپشن پہلے سے بڑھ گئی ہے۔

ٹی آئی کی جانب سے کئے گئے ایک  سروے کے مطابق پاکستان میں کرپٹ پولیس کی شرح 76 فیصد ہے، یعنی پاکستان میں پولیس آفیسرز کی ایک بہت بڑی تعداد کرپٹ ہے۔

سروے کے مطابق پاکستانی عوام بااختیار نہیں، پاکستانی عوام اپنے آپ کو با ختیار نہیں سمجھتے، صرف 33 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ عوام کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کچھ بہتری آئی ہے مگر صرف ایک تہائی فیصد عوام کا ایسا سوچنا باعث تشویش ہے۔

اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان کے غریب لوگوں کو امیروں سے زیادہ رشوت ادا کرنا پڑتی ہے کیونکہ کوئی ان کا پرسان حال نہیں پاکستان کی 64 فیصد غریب عوام اور 26 فیصد امیر لوگ رشوت ادا کرتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *