نواز شریف کی ناہلی: مٹھائی بانٹنے پر بیوی نے شوہر کو مرغا بناڈالا

نواز شریف کی ناہلی: مٹھائی بانٹنے پر بیوی نے شوہر کو مرغا بناڈالا

ننکانہ صاحب: صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب  میں پانامہ کیس کے فیصلے پر خوشی میں مٹھائی بانٹنے کی وجہ سے بیوی نے شوہر کو سزا کے طور پر مرغا بناڈلا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق یہ واقعہ ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی علاقے بیرانوالہ میں پیش آیا جہاں اجمل نامی مقامی زمیندار نے پاناما کیس میں نواز شریف کی نااہلی پر گھر کے باہر مٹھائی بانٹی تو اس کی اہلیہ رابعہ بی بی نے اسے گھر کے صحن میں کان پکڑواکر نہ صرف مرغا بنایا بلکہ اس کی کمر پر بھاری برتن بھی رکھ دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ رابعہ بی بی پاناما کیس میں ن لیگ کی حامی تھیں جب کہ اس کے خاوند عمران خان کو پسند کرتے ہیں۔

بعد ازاں مہمانوں کی اچانک آمد پر رابعہ نے اجمل کی جان چھوڑٰی لیکن انہیں طلاق لینے کی دھمکیاں بھی دیں۔

صورتحال سنگین ہوجانے کے بعد مہمانوں نے مداخلت کرتے ہوئے رابعہ کو سمجھایا اور میاں بیوی میں راضی نامہ کرایا۔

اس حوالے سے رابعہ بی بی کا کہنا تھا کہ خاوند کی جانب سے اپنے قائد نواز شریف کی توہین پر غصے میں آپے سے باہر ہوگئی تھی اور اس لیے یہ قدم اٹھایا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *