اظہار محبت کی خوبصورتی کو بیان کرتی 5 تصاویر

محبت جتنا خوبصورت جذبہ ہے اس کا اظہار یا احساس بھی ویسی ہی خوبصورتی چاہتا ہے۔ اس جذبے کی گہرائی پالینے والے جانتے ہیں کہ یہاں کچھ لے کر نہیں دے بلکہ کچھ دے کر سکون و اطمینان محسوس ہوتا ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کی جانب سے ذیل میں کچھ ایسی تصاویر دی جا رہی ہیں جو محبت کے جذبے کی خوبصورت ترجمانی کہی جا سکتی ہیں۔

یہ تصاویر انٹرنیٹ کی مختلف سائٹس بشمول سوشل میڈیا سے منتخب کی گئی ہیں۔

اس تصویر کو شئیر کرنے والے نے لکھا کہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ ریستوران گئی جہاں یہ بزرگ کافی پیتے ہوئے اپنی مرحومہ اہلیہ کی تصویر سامنے رکھے ہوئے تھے، یہ تصویر وہ اپنے ہمراہ رکھتے ہیں۔

ایک بیوی کا الگ ٹائم زون میں رہنے والے اپنے شوہر کے لئے محبت بھرے تحائف کا انتخاب، جسے پا کر شوہر کی خوشی دیدنی تھی۔

دل ہونڑا چاہیدا جوان، عمراں چ کی رکھیا۔ ایک عمر رسیدہ جوڑے کا باہمی جذبات کا اظہار

یہ بھی دیکھیں: دنیا کے سب سے پسندیدہ رنگ کون سے ہیں؟

یہ نوے سالہ شخص اپنی ضعیف العمر اہلیہ کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد مسلسل چار روز تک اس جگہ سے نہیں ہلا۔

یہ بھی دیکھیں: 7 عالمی اعزازت جو آپ کو حیران ہونے پر مجبور کردیں

ایک پریشان حال بیوی نے اپنے شوہر کے ہاتھوں لکھا ہوا اعتراف نامہ پڑا تو وہ اپنی آنکھیں بھیگنے سے روک نہ سکی۔

محبت کے خوبصورت جذبے کو بیان کرتی کوئی تصویر یا منظر آپ کے پاس محفوظ ہو تو ہمیں [email protected] پر ای میل کریں یا پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے فیس بک صفحے پر میسیج کریں۔ اسے آپ کے نام کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔ تصویر کے ہمراہ اس کا پس منظر لکھنا نہ بھولیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *