سابق آڈیٹر جنرل بلند اختررانا کو چھ ماہ قید کی سزا

سابق آڈیٹر جنرل بلند اختررانا کو چھ ماہ قید کی سزا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک عدالت نے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو کینیڈین شہریت چھپانے کے جرم میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بلند اختر رانا کو ایک سے زائد پاسپورٹ اور کینیڈا کی شہریت چھپانے کی سزا سنیئر سول جج شبیر بھٹی نے سنائی۔

پیر کی دوپہر بلند اختر رانا اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت پہنچے جہاں  سماعت مکمل ہونے کے بعدجج شبیر بھٹی نے سزاسنائی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنانے کے بعد پولیس بلند اختر رانا کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

یاد رہے کہ سابق آڈیٹر جنرل کے خلاف ایف آئی  کے کرائم سرکل نے کینیڈا کی شہریت خفیہ رکھنے اور ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے کے الزا م میں مقدمہ درج کیا تھا۔

اس مقدمے میں عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ بلند اختررانا مئی مئی 2015 ء تک آڈیٹر جنرل کے منصب پر فائز تھے تاہم انہیں صدر مملکت نے سپریم جوڈیشل کونسل  کی رپورٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیے جانے پر عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *