سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق اپنی بات پر قائم ہوں، راجا فاروق حیدر

سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق اپنی بات پر قائم ہوں، راجا فاروق حیدر

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہاہےکہ  میں نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کوئی غلط بات نہیں کی اور جو کہا اس پر قائم ہوں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سےہٹ کر پیش کیا جانا افسوس ناک  ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میری محبت پر شک نہیں کیا جاسکتا، میں پورے کشمیر کو پاکستان اور پاکستان کو کشمیر سمجھتا ہوں میں عمران خان کے نئے پاکستان کو نہیں مانتا اور اگر یہ کوئی غلط بات ہے تو میری گردن اڑادی جائے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مطابق عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے ایک خواجہ سرا(شیخ رشید) کو نامزد کیا ہے جس سے ان کی پاکستان کے ساتھ سنجیدگی واضح ہورہی ہے، عمران خان اور شیخ رشید سے کبھی غیر مہذبانہ گفتگونہیں کی لیکن اپنی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتا اور اس کی وجہ سے اگر کرسی جاتی ہے تو چلی جائے۔ کشمیری سمجھ کر میری بات کو دبانے کی کوشش نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ۔ وہ وقت چلا گیا جب ایک کمرے میں آزاد کشمیر کی حکومت گرادی جاتی تھے۔ کہ ایک کشمیری النسل کو رخصت کر دیا گیا اب دوسرے کو رخصت کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، کشمیر ایک نازک معاملہ ہے ، اسے میڈیا کی جنگ میں نہ گھسیٹیں۔ موجودہ حکومت نے کشمیر اور پاکستان کے دھاگے کو مضبوط کیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں  مظفر آباد کی گلیوں میں اکیلے گھوموں گا اور دیکھتا ہوں کون میرے گھرکے سامنے مظاہرہ کرتاہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان سے میری اور کشمیری عوام کی بے عزتی ہوئی اور میں یہ برداشت نہیں کروں گا، میں نے اپنے بیان کی وضاحت کردی اور اب کشمیری عوام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کروں گا۔

اس موقع پرانہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اورجہانگیر ترین کو نااہل نہیں دیکھنا چاہتا کیوں کہ اگر یہ سلسل چل نکلا تو بات بہت دور تک جائے گی۔ عمران خان نااہل ہوئے تو شاہ محمود قریشی وزیر اعظم ہوں گے۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ واردات ڈالنے کے ماہر لوگوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی نے ساری جماعت پی ٹی آئی میں منتقل کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو پڑا لکھا قراردیا جاتا ہے لیکن یہ پڑھے لکھے لوگ ایسے ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہوں جب کہ شیخ رشید کے خلاف راولپنڈی میں انتخابات لڑوں گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *