سات عالمی ریکارڈز جو آپ کو حیران ہونے پر مجبور کر دیں

سات عالمی ریکارڈز جو آپ کو حیران ہونے پر مجبور کر دیں

عالمی ریکارڈز ہوں یا جواں ہمتی کے واقعات، انسانی تاریخ عزم و ہمت کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ سائنس کا میدان ہو یا شجاعت و بہادری کا، انسانیت اپنے قابل سپوتوں کے ذکر سے خالی نہیں۔

ایسے میں کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو کچھ نیا کرنے کے لئے ’کچھ بھی کرے گا‘ کے فارمولے پر عمل کر ڈالتے ہیں۔ پاکستان ٹرائب کی جانب سے زیل میں ایسے ہی کچھ کردار آپ کے سامنے پیش کئے جا رہے ہیں جنہوں نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے عجیب و غریب طریقے اپنائے۔

تیس سیکنڈرز کے لئے جسم پر زیادہ مکڑیوں کاریکارڈ

اس آسٹریلوی نوجوان نے بہت سے لوگوں کے لئے خوف، پریشانی یا الجھن کی وجہ بننے والی مکڑی کو ہی نہیں بلکہ اس کی خاص قسم گولڈ آرب سپائیڈرز کو اپنے جسم پر گھومنے کا موقع دیا۔ ایک وقت میں اس کے جسم پر 35 مکڑیاں سیر کرتی رہیں جس کے بعد یہ عجیب و غریب عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔

کم وقت میں زیادہ لال بیگ کھانا

چینی یا ملحقہ ملکوں کے لوگوں کے برخلاف کیڑے مکوڑے کھانے کے اس شائق نے بہت سوں کو ناقابل یقین اذیت میں مبتلا کردیا۔ برطانوی شہری کین ایڈورڈ نے 2001 میں ایک منٹ کے دوران 36 لال بیگ کھائے۔ اس موقع پر اس نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ کسی خاتون سے تعلقات قائم نہیں کرے گا۔

ناک میں گہرائی تک انگلی ڈالنے کا عالمی ریکارڈ

ہیری پوٹر جیسا نظر آنے والے اس لڑکے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید یہ بھی کوئی جادو کرنے والا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جوش وارنر نے اپنی گلابی انگلی کو 2.25 انچز تک اپنی ناک میں داخل کیا اور یوں ایک عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

مریض کے گردے سے لاکھوں پتھریوں کا نکلنا

 

اگر آپ حیران ہونا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انسانی جسم کے متعلق عمومی خیال کے برعکس اس انڈین مرد نے طبی ماہرین کو بھی اس وقت ورطہ حیرت میں ڈالا جب اس کے گردے سے ایک لاکھ 72 ہزار 155 پتھریاں نکالی گئیں۔ وہ اتنا عرصہ زندہ کیسے رہا؟ پہلے کیوں علاج نہ کیا؟ جیسے سوال برطرف، ایک گردے سے ایک آپریشن میں 177155 پتھریاں نکلنا ہی سانس پھلانے والا سچ ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی گلٹی

اس چینی فرد کے جسم میں موجود 242 پونڈ وزنی گلٹی کو اب تک دنیا میں کسی انسانی جسم سے نکالی جانے والی سب سے بڑی گلٹی قرار دیا جاتا ہے۔

زندہ سانپ منہ میں تھامنا

اینیمل پلانٹ کے پروگرام ریٹل سنیک ری پبلک کا معروف نام، جیکی ببی کا نام شاید بہت سوں نے سن رکھا ہو۔ تاہم سانپوں سے اس فرد کی قربت بہت سوں کو حیرت ذدہ کر دینے کا کافی سمجھی جاتی ہے۔ معاملہ یہاں ختم نہیں ہوا، حیرت کو بڑھانے کے لئے ببی نے ایک ہی وقت میں 13 زندہ سانپوں کو اپنے منہ میں ڈال کر تھامے رکھا۔ ایسا کر کے ببی نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑا۔

دونوں ہاتھوں کے طویل ترین ناخن

حسن کے جدید مروجہ پیمانوں میں ناخنوں کا بڑا ہونا بھی ایک اہم عنصر سمجھا جاتا ہے تاہم لی ریڈمنڈ نامی ایسے خاتون نے اپنے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کو طویل تر کر کے ایک ڈراونا اعزاز اپنے نام کیا۔ 2009 میں ایک کار ایکسیڈینٹ میں اپنے اہم اثاثے یعنی ناخنوں سے محروم ہونے والی اس خاتون نے ناخنوں کو ساڑھے 28 فٹ تک بڑھایا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *