اپنے خلاف درخواست کا جواب بغیر کسی وکیل کو دوں گا ،شاہد خاقان

اپنے خلاف درخواست کا جواب بغیر کسی وکیل کو دوں گا ،شاہد خاقان

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ اپنے خلاف درخواست کا جواب بغیر کسی وکیل کے دوں گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آئینی طریقہ کار سے بنتا ہے اور مجھے اپنے خلاف دائر ہونے والی درخواست کی کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں خود جواب جمع کراؤں گا ،30 سال سے منتخب ہورہا ہوں اور 20 سے 22 بار اپنے اثاثے ظاہر کرچکا ہوں، جس کو میرے اثاثوں پر شک ہے وہ جاکر پٹیشن دائر کرے۔

نامزد وزیر اعظم کے مطابق ملک میں فضول قسم کی پٹٰیشنز دائر کرنے کی روایت چل نکلی ہے، کابینہ کے فیصلے اعلیٰ قیادت کرے گی لیکن اس میں میری رائے شامل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ عوام کرے گی وہ بازاری زبان منتخب کرتی ہے یا پھر انہیں ہماری زبان قبول ہوگی۔

یادرہے کہ پیر کی صبح محمود اخترنقوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی کے خلاف حکم امتناع کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف پارلیمانی سیاست کے لیے نااہل ہوگئے ہیں اور وہ کسی بھی شخص کو وزیر اعظم نامزد کرنے کے مجاز نہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *