وزارت عظمیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار پر اپوزیشن کا اجلاس شروع

وزارت عظمیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار پر  اپوزیشن کا اجلاس شروع

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار پر اتفاق کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد امیدوار شیخ رشید احمد اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی شریک ہیں۔

ان کے علاوہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ اور اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ بھی اجلاس میں موجود ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کوئی رکن اسمبلی یا نمائندہ شریک نہیں ہوا۔

اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جاری اس اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے لیے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے پر تفصیلی غور کیا جائے گا جب کہ تحریک انصاف تمام جماعتوں کو شیخ رشید کے نام پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف وزیر اعظم کے لیے شیخ رشید احمد کو اپنا امیدوار نامزد کرچکی ہے جب کہ پیپلپزپارٹی نے خورشید شاہ کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *