سرفراز احمد کاؤنٹی کرکٹ کے لیے مانچسٹر روانہ

سرفراز احمد کاؤنٹی کرکٹ کے لیے مانچسٹر روانہ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاؤنٹی کرکٹ  کھیلنے کے لیےاتوار کے روز برطانیہ کے شہر مانچسٹر روانہ  ہوگئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق  مانچسٹر جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے کے بعد  سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے ننھنے صاحبزادی کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

تصویر  شیئرکرنے کےساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ  اپنے چھوٹے چیمپئن کے ساتھ مانچسٹر جارہا ہوں۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد نے برطانیہ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مختصر مدت کے لیے یارکشائر سے معاہدہ کیا ہے۔

انہیں پیٹرہینڈز کومب کی جگہ متبال کھلاڑی کے طور ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *