حسن ابدال میں ٹریفک حادثہ ،9افراد جاں بحق

حسن ابدال میں ٹریفک حادثہ ،9افراد جاں بحق

حسن ابدال: صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل حسن ابدال میں ٹریفک حادثے کے بعد گاڑی میں  لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب اطلاعات کے مطابق حادثہ حسن ابدال میں ایبٹ آباد چوک پر پیش آیا۔

جہاں راولپنڈی سے پشاور جانے والی ایک وین ٹرک سے ٹکراگئی جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹٰیموں کو طلب کرکے امدادی سرگرمیاں مکمل کرلی گئیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *