روزمرہ استعمال کی جانے والی غذا سے متعلق غلط توہمات

روزمرہ استعمال کی جانے والی غذا سے متعلق غلط توہمات

لندن: اپنی خوراک کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ غذا سے متعلق ایسی بہت سی باتیں سامنے آئیں جن پر لوگوں نے آنکھیں بند کرکے یقین کرلیا جیسا کہ ذیابطیس کے مریض شوگر فری مٹھائی یا مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں یا شوگر فری یا ڈائیٹ مشروبات صحت کے لیے بے حد مضر ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ہیلتھ ڈیسک کے مطابق یہاں ایسی چند غذاؤں سے متعلق توہمات بیان کیے جارہے ہیں، جن پر لوگ عرصے سے بھروسہ کرتے آرہے ہیں تاہم ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

فیٹ فری کھانا

یہ الفاظ کئی اشیاء پر درج ہوتے ہیں، جنہیں وہ لوگ خریدتے ہیں جو اپنا وزن کم کرناچاہتے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری بہتر صحت کے لیے چکنائی یعنی فیٹ بےحد ضروری ہے کیوں کہ ہمارا جسم بہت سے وٹامنز کا استعمال اُس وقت تک نہیں کرسکتا، جب تک کہ فیٹس اس میں ان کی مدد نہ کریں۔

دن میں 8 گلاس پانی پینا ضروری

جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے، لیکن اس کے لیے دن میں 8 گلاس پانی پینا ضروری نہیں، کیوں کہ جسم کو پانی چائے، پھل اور سبزیوں جیسی دیگر اشیاء سے ملتا رہتا ہے، البتہ پانی پینا بے حد ضروری ہے، لیکن ہر کسی کے لیے 8 گلاس ضروری نہیں، بس پانی کی کمی سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔

شام 6 بجے کے بعد کچھ بھی کھانا غلط

ایسا کتنی بار سُننے کو ملتا ہے کہ شام 6 بجے کے بعد کچھ بھی نہیں کھانا چاہیے، کیوں کہ یہ وزن بڑھنے کا باعث بنتا ہے، لیکن دراصل اس بات میں کوئی حقیقت نہیں، یہ صرف ایک وہم ہے، ہمارے جسم کو نہیں معلوم کہ اس وقت کیا وقت ہورہا ہے، البتہ رات کو پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے اس لیے منع کیا جاتا ہے کیوں کہ سوتے وقت کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہے، البتہ کچھ بھی کھائے بغیر سونا ٹھیک نہیں۔

منجمند سبزیاں، تازہ سبزیوں جتنی موثر نہیں

عام خیال یہ ہے کہ فروزن سبزیاں، تازہ سبزیوں جتنی بہتر نہیں، ہوسکتا ہے اس کی ایک اہم وجہ تازہ ہونا ہو، تاہم بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب کسی سبزی کا موسم نہیں تو اسے منجمند (فروزن) خرید لیں اور جب موسم ہو تو تازہ لینا بہتر ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *