ایران نے امریکی پابندیوں کو نظرانداز کر دیا، میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

ایران نے امریکی پابندیوں کو نظرانداز کر دیا، میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

تہران: امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی  پابندیوں کے جواب میں ایران نے پوری قوت سے میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق ایران نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میزائل پروگرام کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران کے خلاف امریکی اقدامات ناقابل قبول ہے،ہم نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے ایک راکٹ کے ذریعے ایک سیٹلائٹ فضا میں پہنچانے کے اقدام پر امریکا نے6 ایرانی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

پابندیوں کی شکار ایرانی کمپنیوں کا تعلق تہران کے میزائل سازی کے شعبے سے ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *