تحریک انصاف نے این اے 120 لاہور پر امیدوار کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے این اے 120 لاہور پر امیدوار کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ وزیراعظم کے لئے ن لیگ کے ممکنہ امیدوار شہباز شریف کے مقابل این اے 120 لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق ہفتے کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اس حلقے سے انتخابات میں امیدوار ہوں گی۔

قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں عدلیہ اور جے آئی ٹی ارکان کو ان کے کردار پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ ماضی کی روایات سے ہٹ کر تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی بنیاد کرپشن تھی، یہی وجہ ہے کہ نیب کو ریفرنسز بھیجنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ فیصلے کو سازش قرار دے رہی ہے لیکن قوم نے یہ موقع تاریخی جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے تصدیق کی کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے فون پر رابطہ کیا ہے۔ آئندہ قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اپوزیشن کی بات سنیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *