پاکستان میں 14 کروڑ سے زائد موبائل فون صارفین موجود ہیں، پی ٹی اے

پاکستان میں 14 کروڑ سے زائد موبائل فون صارفین موجود ہیں، پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں 14 کروڑ سے زائد موبائل فون صارفین موجود ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق پی ٹی اے چئیرمین کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادری راہداری کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا رہی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 5 سب میرین کیبلز کام کررہی ہیں اور سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال ہورہا ہے۔

اسماعیل شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے 72 فیصد سے زائد حصے میں ٹیلی کام سروسز دستیاب ہیں۔ موبائل کمپنیوں کو مشترکہ ٹاورز استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔

کریم اور اوبر جیسی سروسز کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نجی ٹیکسی سروس کی کامیابی موبائل براڈ بینڈ کی مرہون منت ہے، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ جدید ٹیکسی سروس سے عام ٹیکسی ڈرائیور متاثر ہورہے ہیں، جلد ہی عام ٹیکسی ڈرائیورزکو بھی اس سروس میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں: پاناما کیس فیصلے کا مکمل اردو ترجمہ

چوری شدہ موبائل فون کے دوبارہ استعمال کے حوالے سے اسماعیل شاہ نے کہا کہ موبائل فونز کی چوریاں کم کرنے کے لیے نیا سسٹم لایا جا رہا ہے، جس کے فعال ہونے کے بعد چوری شدہ موبائل فون آئی ایم ای آئی نمبربدلنے سے بھی استعمال نہیں ہو سکے گا۔

عقل نہ ہو تو خاموشی ہی بھلی

انٹرنیٹ اور موبائل ٹیکنالوجی اب کوئی نئی بات نہیں البتہ اس کی رسائی یا فہم اب بھی اتنا عام نہیں جس کا تازہ ترین ثبوت حکمراں جماعت ن لیگ کے رہنما نے چئیرمین پی ٹی اے سے انوکھا سوال پوچھ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر نے چیئرمین پی ٹی اے سے پوچھا کہ دنیا کے کئی ممالک اب ٹین جی استعمال کررہے ہیں ہم کب تک فور جی پرہی رہیں گے؟

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *