پی ٹی آئی جلسہ ، اسلام آباد انتظامیہ کا اعلان

پی ٹی آئی جلسہ ، اسلام آباد انتظامیہ کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی جلسہ کا اعلان ہونے کے بعد کا اہم مرحلہ اس وقت عبور کر لیا گیا جب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل یعنی اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف کو جلسے کے لئے دی گئی اجازت مشروط رکھی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد کے مطابق تحریک انصاف رات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی پابند ہوگی۔

دریں اثناء تحریک انصاف کے یوم تشکر کے جلسہ عام کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے لیے پولیس کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جلسے کے دوران ایکسپریس وے اور مری روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ قائم رکھا جائے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو پاناما کیس کے فیصلے میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: پاناما کیس فیصلے کا مکمل اردو ترجمہ

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں 30 جولائی کو جلسہ منعقد کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ 21 برسوں میں کسی بھی سطح پر ساتھ دینے والوں کو جلسہ میں شرکت کے لئے مدعو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں اپنی گزشتہ جدوجہد پر یوم تشکر منائیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *