سام سنگ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

سام سنگ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

سوئیل : جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سامن سنگ الیکٹرانک کمپنی نے ریکارڈ کمائی کرکے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق گلیکسی نوٹ 7 کی واپسی اور کرپشن اسکینڈل کے باوجود جنوبی کورین کمپنی کی ترقی کافی اہمیت رکھتی ہے۔

سہہ ماہی مالیاتی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ سام سنگ کمپنی کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ منافع ہے، اس کا آپریٹنگ منافع 12 اعشاریہ بلین ڈالر اور خالص منافع 9 اعشاریہ 7 بلین ڈالر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ایپل کا آپریٹنگ منافع 10 اعشاریہ 6 بلین ڈالر رہا۔

سام سنگ کی اس کامیابی کی وجہ میموری چپس کی بہت زیادہ فروخت اور گلیکسی ایس 8 کی فروخت ہے جبکہ کمپنی آنے والے تین ماہ میں اور زیادہ ترقی کی امید  کر رہی ہے۔

انڈسٹری سے متعلقہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گلکیسی ایس 8 نے کمپنی کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں کافی مدد دی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ وقت ایپل کے لئے موزوں نہیں مگر آئی فون سیریز سے اس کی پوزیشن مستحکم ہو سکتی ہے۔

سام سنگ لوگوں کے ذہنوں سے پچھلے سال کی یادوں کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے جب ان کے بنائے گئے اسمارٹ فونز کی بیٹریز کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے تھے اور کمپنی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا تھا۔

علاوہ ازیں سام سنگ کے وائس چئیر مین لی جے یون پر صدر پارک جیوون کو رشوت دینے کے حوالے سے قومی کرپشن اسکینڈل کا الزام بھی لگا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *