پی آئی ڈی نے ‘لیگی وزراء’ کو پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی

پی آئی ڈی نے ‘لیگی وزراء’ کو پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی

اسلام آباد: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں سیاسی مخالفین کو پریس کانفرنس کی اجازت نہ دینے والے ن لیگی رہنماؤں کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب وزیراعظم کی نااہلی کے بعد انہیں یہاں نیوزکانفرنس کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی۔

اسی دوران وزیراعظم ہائوس سے فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ کے کچھ دیر قبل سابق ہونے والے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پی آئی ڈی میں کروائی جائے تاہم پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان کے سرکاری ادارے کا کہنا تھا کہ وزراء اب سرکاری عہدوں پر نہیں رہے ہیں اس لئے ایک قومی ادارے میں ان کی پریس کانفرنس کا اہتمام کرنا ان کی آئینی دسترس سے باہر ہے۔

جمعہ کو پہلی بار 4 برس بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کی تو اسے سرکاری ٹیلی ویژن یعنی پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں: پاناما کیس فیصلے کا مکمل اردو ترجمہ

یاد رہے کہ تحریک انصاف متعدد بار پی آئی ڈی میں نیوز کانفرنس کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ عملی طور پر اس کی کوشش بھی کرتی رہی تاہم جمعہ کو ن لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ وہی معاملہ ہوا جو ماضی میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ہو چکا تھا۔

تحریک انصاف اس دوران یہ مطالبہ بھی کرتی رہی ہے کہ پی ٹی وی، ریاست کا ملکیتی ٹیلی ویژن ہے اس پر منتخب نمائندوں کو حکومتی و غیرحکومتی کی تخصیص کے بغیر کوریج دی جائے تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *