نوازشریف کی نااہلی پاکستان کاداخلی معاملہ، شراکت متاثر نہیں ہوگی،چین

نوازشریف کی نااہلی پاکستان کاداخلی معاملہ، شراکت متاثر نہیں ہوگی،چین

بیجنگ/اسلام آباد: پاکستان کے اہم دوست ملک کی حیثیت رکھنے والے چین نے نوازشریف کی نااہلی کوپاکستان کاداخلی معاملہ قراردیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کو دستیاب اطلاعات کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ اس سے بیلٹ وروڈ منصوبے کے تناظر میں سماجی ، اقتصادی تعاون پر مبنی باہمی شراکت داری متاثر نہیں ہوگی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ سے جب نوازشریف کی نااہلی کےفیصلے پرسوال کیا گیا توتر جما ن نےکہا کہ یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوست اور ہمسایہ ملک کے طور پر چین کو امید ہے کہ پاکستان کے تمام طبقے اور جماعتیں ملکی اور قومی مفادات کو ترجیح دیں گے ۔

یاد رہے کہ جمعہ کو نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے سے قبل مسلسل یہ افواہ زیرگردش رہی کہ چین کی جانب سے نواشریف کو نااہل نہ کئے جانے کے متعلق خصوصی اقدام کیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: پاناما کیس فیصلے کا مکمل اردو ترجمہ

جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو اپنی قابل وصول تنخواہ اور کیپیٹل ایف زیڈ ای نامی کمپنی کی چئیرمین شپ ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر نااہل قرار دے دیا تھا۔ جس کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *