الوداع، الوداع – نواز شریف وزیراعظم ہاؤس سے پنجاب ہاؤس منتقل!

الوداع، الوداع – نواز شریف وزیراعظم ہاؤس سے پنجاب ہاؤس منتقل!

اسلام آباد: جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے نواز شریف وزیر اعظم چھوڑنے کے بعد پنجاب ہاؤس منتقل ہوگئے۔

یادرہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پنجاب ہاؤس پنجاب حکومت کی ملکیتی عمارت ہے۔

اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار پانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے مکین پنجاب ہاؤس میں وزیراعلی پنجاب کے ایک مہمان کی حیثیت سے جائیں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو نواز شریف کی نااہلی اور ان کے علاوہ ان کے بچوں سمیت نیب کورٹ میں کیس دائر کرنے کا حکم دیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے رکنیت کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب ہاؤس کے حوالے سے ماضی میں یہ رپورٹس سامنے آ چکی ہیں کہ ایک پاکستانی تجزیہ کار کے صاحبزارے اسلام آباد سے نشریات جاری رکھے نجی چینل کے ڈائریکٹر نیوز بننے کے بعد یہیں مقیم ہیں۔

پاکستانی تجزیہ کار سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اسٹینڈرڈ رینٹ دے کرپنجاب ہاؤس میں رہائش اختیار کرسکتا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ بزرگ تجزیہ کار کے صاحبزادے کو پنجاب ہاؤس کی الاٹمنٹ کن شرائط پر کی گئی ہے۔

دریں اثناء ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو آئندہ وزیراعظم بنانے کے لئے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 سے منتخب کروایا جائے گا۔ اس دوران ن لیگ ہی کے کسی رکن اسمبلی کو 45 دنوں کے لئے عبوری وزیراعظم بنایا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *