نواز شریف کی اسمبلی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری

نواز شریف کی اسمبلی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف کی اسمبلی رکنیت ختم کئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق جمعہ کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ کے احکامات پر جاری کیا گیا ہے۔

اٹھائیس جولائی کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر ایف 8 (8)2017 کے مطابق میاں نواز شریف کی مجلس شوری کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نوازشریف کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 لاہورتھری سے رکنیت اسمبلی معطل کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص احمد ملک کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نواز شریف کوآمدن سے زائد اثاثوں اور غلط بیانی کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے آئین کی شق 62 اور 63 کے مطابق صادق اور امین نہ رہنے کی وجہ سے نااہل قرار دیے دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اس موقع پر نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ 6 ہفتوں میں نیب میں ریفرنس دائر کیا جائے اور 6 ماہ کے اندر اس کیس کو نمٹایا جائے۔

شاہد عباسی

پاکستانی صحافی اور ڈیجیٹل میڈیا اسٹریٹیجسٹ شاہد عباسی، پاکستان ٹرائب کے بانی، ایڈیٹر ہیں۔ پاکستان کے اولین ڈیجیٹل میڈیا صارفین میں سے ایک شاہد عباسی بلاگنگ اور خارزار صحافت کے علاوہ اپنے کریڈٹ پر دو ناولز بھی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *