سری لنکا کا دورہ پاکستان سے انکار ،سیریز عرب امارات میں ہوگی

سری لنکا کا دورہ پاکستان سے انکار ،سیریز عرب امارات میں ہوگی

اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سیریز کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد یہ سیریز مکمل طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت سری لنکن ٹائیگرز اور گرین شرٹس کے درمیان شیڈول سیریز کے تحت تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے مقامی اخبار کے نمائندے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو سیریز کا آغاز پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز سے کرنے کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سری لنکن بورڈ کے صدر نے ٹٰیم کو پاکستان بھیجنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان نہیں آئی گی۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا دہشت گردی کا شکار ہے، برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل دھماکے ہوئے لیکن ایونٹ پھر بھی منعقد ہوا تاہم پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کو جواز بناکر دورے سے انکار سمجھ سے بالا تر ہے، سری لنکن بورڈ کے انکار کی وجہ سمجھ نہیں آرہی۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے سبب ہونے والے نقصان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے ساتھ قانونی جنگ کے معاملے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور اب ہم اپنے آخری آپشن کو استعمال کرنے جارہے ہیں۔ ڈیڈ لاک برقرار ہے اور اب ہم آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برس کے عرصے کے دوران ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری صدارت کی مدت ایسے وقت میں پوری ہورہی ہے جب گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی جیتے نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیم میں جوش و ولولہ پیدا کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *