حنیف عباسی کا شیخ رشید کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

حنیف عباسی کا شیخ رشید کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

راولپنڈی: وفاقی حکمران جماعت ن لیگ کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے منشیات فروشی کے الزام پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

شیخ رشید کو ہرجانے کا نوٹس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گلزار احمد کی عدالت سے جاری ہوا جو کہ انہوں نے لال حویلی میں عدالتی اہلکار سے خود وصول کیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق حنیف عباسی نے عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ شیخ رشید نے ٹی وی چینلز میں ان پر منشیات فروشی کا الزام لگایا جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

اس ضمن میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہیں۔

انہوں نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین نومبر کو عدالت میں پیش ہوکر الزامات ثابت کروں گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *