دنیا میں سب سے پسندیدہ رنگ کونسا ہے؟

دنیا میں سب سے پسندیدہ رنگ کونسا ہے؟

لندن: دنیا میں ہر شخص کو کوئی نہ کوئی رنگ پسند ہوتا ہے، رنگوں کی پسندیدگی کے حوالے سے ہر انسان کی سوچ مختلف ہے مگر ایک رنگ ایسا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق برطانوی سماجی تنظیم کے تحت دنیا کے کئی ممالک میں رنگوں کی پسندیدگی پر سروے کیا گیا جن میں برطانیہ، جرمنی، امریکہ، آسٹریلیا، چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

سروے نتائج کے مطابق برطانیہ میں نیلے رنگ کو پسندیدہ قرار دینے والے لوگوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

33 فیصد لوگوں کا پسندیدہ ترین رنگ نیلا ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نیلے رنگ کو پہلا انتخاب قرار دیا گیا۔

سروے کے مطابق نیلے رنگ کو پسند کرنے کا تناسب مردوں اور عورتوں میں مختلف ہے ، امریکہ اور برطانیہ میں 40 فیصد مرد جب کہ 27 فیصد خواتین نیلے رنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہیں۔

ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ نیلا رنگ اخلاص،اعتماد اور امن کی علامت ہے اس لیے لوگ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *