دوران سماعت ہنگامہ آرائی، جج کمرہ عدالت چھوڑ گئے

دوران سماعت ہنگامہ آرائی، جج کمرہ عدالت چھوڑ گئے

ملتان:لاہور ملتان ہائی کورٹ بینچ کے سینیئر جج قاسم علی خان تعمیرات گرانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی پرکمرہ عدالت چھوڑ کر چلے گئے ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب اطلاعات کے مطابق لاہور ملتان ہائی کورٹ میں وہاڑی چوک پر تعمیرات گرانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں بہت زیادہ رش ہوا ۔

اس موقع پر عدالت نے ہائیکورٹ بار کے صدر اور ان کے ساتھی وکلاء کو باہر جانے کا کہا جس پر شیرزمان نے جج قاسم علی خان سے تلخ کلامی کی۔

بعد ازاں کمرہ عدالت سے باہر آنے پر ہائیکورٹ باہر کے صدر اور ان کے ساتھی وکلاء نے باہر لگی جج کے نام کی تختی اکھاڑ پھینک دی جب کہ ہنگامہ آرائی شروع کردی بینچ کے جج نے کمرہ عدالت چھوڑ دیا۔

واقعے پر ملتان میں وکلاء براداری نے جج کے خلاف ریلی نکالی جب کہ منگل کو عدالتی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *