آئی سی سی نے پی سی بی کو انعامی رقم بھجوادی

آئی سی سی نے پی سی بی کو انعامی رقم بھجوادی

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کےلیے22 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھجوادی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے  پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) بھیجی گئی رقم میں کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں کی گئی اور کونسل نے 22 لاکھ ڈالر کا چیک بھیجیا ہے۔

پی سی بی حسابات کا جائزہ لینے کے بعد یہ رقم گرین شرٹس میں تقسیم کرے گا، ایونٹ میں شامل اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کو ایک ایک حصہ دیا جائے گا جب کہ زخمی ہوکر وطن واپس لوٹنے والے وہاب ریاض میں انعامی رقم کے حق دار ہوں گے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ بقیہ رقم ٹیم منیجمنٹ کے ہر رکن کو 8 سے 9 لاکھ روپے تک مل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ایونٹ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر حکومت کی جانب سے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ، ایک کروڑ روپےبطور انعام دیے گئے ہیں جب کہ متعدد نجی کمپنیوں کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے پلاٹس اور نقد انعامی رقم دینے کے اعلانات بھی کیے گئے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *