ن لیگی رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

ن لیگی رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع جامشور سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رہنما ملک چنگیز خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک چنگیز خان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کے سب سے بڑے حریف گردانے جاتے ہیں۔

ملک اسد سکندر کے گزشتہ کئی ماہ سے پارٹی قیادت سے اختلافات ہیں جس پر پیپلزپارٹی نے ملک چنگیز خان سے رابطہ کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ملک چنگیز خان کا کہنا تھا کہ وہ آج ہی پی پی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اسد سکندر کا سورج ڈوبنے والا ہے، پیپلزپارٹی میں آج ہی اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا۔

یاد رہے کہ ملک اسد سکندر پر ماضی میں ملک چنگیز خان کے اغوا کا مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں سیاستدان آپس میں قریبی عزیز ہیں جب کہ ملک چنگیز کو جامشورو کا اہم سیاسی رہنما بھی تصور کیا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *