نئے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے عہدے کا حلف اٹھالیا

نئے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز  نے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: چند روز قبل مقرر کئے جانے والے نئے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے صدر مملکت سید ممنون حسین سے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سابق سیکرٹری سید طاہر شہباز کی بطور وفاقی محتسب تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔

قبل ازیں ایوان صدر کی جانب سے بدھ کو تصدیق کی گئی تھی کہ سید طاہر شہباز کو نیا وفاقی محتسب مقرر کیا گیا ہے۔

فیڈرل اوبڈسمین یا وفاقی محتسب کے عہدے پر اس سے قبل سینئر بیوروکریٹ سلمان فاروقی تعینات رہے ہیں جو اپنی چار سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد حال ہی میں ذمہ داری سے الگ ہوئے ہیں۔

سید طاہر شہباز اس سے قبل کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

نئے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی حلف برداری کے بعد یہ افواہ بھی دم توڑ گئی ہے وہ عہدہ سنبھالنے کے بجائے وفاقی سیکرٹری کی حیثیت میں ہی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

پاکستان میں وفاقی محتسب کا ادارہ سرکاری سطح پر قائم ہے جس کا مقصد انتظامی انصاف کی خدمات کے ذریعے کارکردگی، احتساب اور گورننس کے شعبوں میں اعلی معیار قائم کرنا ہے۔ یہی ادارہ عوام کو درپیش مختلف مسائل میں بھی انصاف دلانے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وفاقی محتسب کا صدر دفتر شاہراہ دستور پر واقع ہے جو صبح 8 تا شام 4 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں سمیت سکھر، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور حیدرآباد میں علاقائی دفاتر بھی قائم ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *