ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کراچی میں ایس ایچ او معطل

ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کراچی میں ایس ایچ او معطل

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نئے پولیس سربراہ نے مقدمہ درج نہ کرنے والے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو بطور سزا معطل کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق پولیس سربراہ نے کراچی میں ایس ایچ او معطل کرنے کی وجہ سائٹ اے تھانے کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنا بتائی ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیل میں تصدیق کی گئی ہے کہ سائٹ اے پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے، سمیع جان کو FIR درج نا کرنے پر معطل( Suspend ) کر دیا ہے۔

کراچی پولیس کے ترجمان عادل رشید سے پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی تفصیل میں حالیہ پیشرفت کی تصدیق کی گئی ہے۔

شاہد عباسی

پاکستانی صحافی اور ڈیجیٹل میڈیا اسٹریٹیجسٹ شاہد عباسی، پاکستان ٹرائب کے بانی، ایڈیٹر ہیں۔ پاکستان کے اولین ڈیجیٹل میڈیا صارفین میں سے ایک شاہد عباسی بلاگنگ اور خارزار صحافت کے علاوہ اپنے کریڈٹ پر دو ناولز بھی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *