پاسورڈ کے بغیر بھی فیس بک اکاونٹ ہیک کیا جا سکتا ہے

پاسورڈ کے بغیر بھی فیس بک اکاونٹ ہیک کیا جا سکتا ہے

سان فرانسسکو: ہم سب جانتے ہیں کہ فیس بک پر پاسورڈ محفوظ ہو جانے پر آکاونٹ بھی محطوظ ہو جاتا ہے مگر یہ بات آتنی سادہ نہیں کیونکہ ہیکرز ایک اور طریقے سے بھی فیس بک اکاونٹ ہیک کر سکتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق فیس بک اکاونٹ پاسورڈ کے بغیر بھی ہیک کیا جا سکتا ہے،یہ بات سب سے پہلے 18 سالہ مارٹن کے علم میں آئی جب انہوں نے فیس بک پر نئے موبال نمبر سے اکاونٹ بنانا چاہا۔

رپورٹ کے مطابق مارٹن نے فیس بک پر اپنا موبائل نمبر ڈالا جس پر فیس بک کی جانب سے جواب آیا کہ وہ ان کا کاونٹ لاگ آئن نہیں ہو سکتا۔

مارٹن نے اپنے نئے نمبر کے ساتھ پاسورڈ ریکوری کا آپشن پریس کیا جس پر انہیں ایک اکاونٹ ملا جو بغیر پاسورڈ کے کھل گیا۔

صرف یہی نہیں فیس بک کی جانب سے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا آپشن بھی دے دیا جس پر مارٹن کا کافی تشویش ہوئی کیونکہ اس طرح کوئی بھی کسی کا اکاونٹ استعمال یا لاک کر سکتا ہے۔

مارٹن کا کہنا ہے کہ اس نے فورا فیس بک کو اطلاع دی مگر تین ماہ گزرنے کے بعد بھی اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

اس حوالے سے فیس بک کی جانب سے صرف اتنی معلومات دستیاب ہے کہ اگر کوئی فون نمبر جس پر کسی شخص کا فیس بک اکاونٹ بنا ہوتا ہے ایکسپائر ہو جائے یا کسی اور کے استعمال میں چلا جائے تو وہ شخص پاسورڈ ری سیٹ کے آپشن سے اصل مالک کے اکاونٹ پر قبضہ کر سکتا ہے۔

یہ بات اگرچہ تشویشناک ہے مگر فیس بک اس حوالے سے زیادہ ذمہ دار نہیں کیونکہ وہ ٹیلی مواصلات فراہم کرنے والوں پر کنٹرول نہیں رکھتا جو ایک ہی نمبر دوبارہ کسی کو بھی اشو کر دیتے ہیں۔

اس مسئلے کا آسان حل یہ ہے کہ فیس بک سیٹنگ میں جاکر اپنے اکاونٹ سے پرانے نمبر اور ای میل ایڈریس کو ان لائک کریں اور لاگ ان کے حوالے سے الرٹس کا چالو کریں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *