پیٹرسن کا جنوبی افریقا کی جانب سے کھیلنے کا عندیہ

پیٹرسن کا جنوبی افریقا کی جانب سے کھیلنے کا عندیہ

لندنبرطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بیٹسمین کیون پیٹرسن اپنے آبائی ملک جنوبی افریقا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا عندیہ دےدیا۔

ایک بیان میں کیون پیٹرسن کا کہناتھا کہ میرے آئندہ کے2سالوں سے متعلق ہمیں انتظار کرنا چاہئیے کہ میں کہاں ہوں گا تاہم مستقبل میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

37 سالہ بلے باز نے کہا کہ میں آنے والے وقت میں جنوبی افریقا سے بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے والا ہوں ۔

دریں اثنا کیون پیٹرسن نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں تباہ کن واپسی کرتے ہوئے سرے کی جانب سے 24 ہزار تماشائیوں سے بھرے اوول کے میدان پر35 گیندوں پر52رنز کی  شاندار اننگ کھیلی ۔انہوں نے اننگ کے ایک اوور میں 4بلند و بالا چھکے بھی لگائے اور ٹیم کا مجموعی اسکور150 تک پہنچانے میں کلیدی کردار اداکیا۔

ان کی فٹی کی بدولت  سرے کی ٹیم نے 10 رنز سے فتح حاصل کی۔

یادرہے کہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے پیٹرسن نے 2برس بعد انگلینڈ میں کوئی مسابقتی میچ کھیلا تاہم میچ میں انہوں نے پنڈلی کی تکلیف کے سبب فیلڈنگ نہیں کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *