کریم نے خواتین کیلئے وومن کیپٹن پراجیکٹ شروع کردیا

کریم نے خواتین کیلئے وومن کیپٹن پراجیکٹ شروع کردیا

اسلام آباد: کار بکنگ سروس کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ رشتہ آنٹی رائیڈز کے بعد کریم نے خواتین کیلئے وومن کیپٹن پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب تفصیلات کے مطابق کریم نے خواتین کیلئے وومن کیپٹن پراجیکٹ شروع کرنے کا مقصد خواتین ڈرائیورز کو بھی کار بکنگ سروس کا حصہ بنانا ہے۔

کریم کی جانب سے جاری کردہ تفصیل میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی خاتون بطور کیپٹن خود کو کریم کے پاس رجسٹر کروانا چاہے تو وہ فوری رابطہ کریں۔

کریم نے اسلام آباد میں وومن کیپٹن پراجیکٹ کے متعلق مزید کہا کہ کیپٹن بننے کی خواہشمند خواتین جمعہ اکیس جولائی کو کریم آفس تشریف لائیں۔

اکیس جولائی کو دوپہر بارہ بجے اسلام آباد میں کریم کے دفتر مدعو کی جانے والی خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہراہ ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ ضرور لائیں۔

کریم کی جانب سے خواتین کیپٹنز کی شمولیت کے لئے شروع کردہ منصوبے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ کریم دفتر میں اکیس جولائی کو منعقد کئے جانے والے سیشن کے لئے اپنا مکمل نام موبائل فون نمبر 0311.1274924 پر ارسال کریں۔

یہ بھی دیکھیں: کار بکنگ سروس کریم نے رشتہ آنٹی رائیڈز کا اعلان کردیا

کریم نے خواتین کیلئے وومن کیپٹن پراجیکٹ کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے سیشن میں شرکت کی خواہشمند خواتین کو کریم اسلام آباد کے آفس واقعہ الفتح مارکیٹ، جی نائن/تھری پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

کریم اسلام آباد کی جانب سے وومن کیپٹن پراجیکٹ کی جاری کردہ تفصیل | pakistantribe.com/urdu/
کریم اسلام آباد کی جانب سے وومن کیپٹن پراجیکٹ کی جاری کردہ تفصیل

کریم کی جانب سے خواتین کیپٹنز کی شمولیت کے لئے اعلان کردہ منصوبے کے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لئے اوپر درج کردہ نمبر پر رابطے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔

شاہد عباسی

پاکستانی صحافی اور ڈیجیٹل میڈیا اسٹریٹیجسٹ شاہد عباسی، پاکستان ٹرائب کے بانی، ایڈیٹر ہیں۔ پاکستان کے اولین ڈیجیٹل میڈیا صارفین میں سے ایک شاہد عباسی بلاگنگ اور خارزار صحافت کے علاوہ اپنے کریڈٹ پر دو ناولز بھی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *