آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

دبئی: کرکٹ کے عالمی نگران ادارے(آئی سی سی) نے نئی انٹرنیشنل ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹاپ10 گیند بازوں کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی گیند باز شامل نہیں جب کہ بھارتی لیفٹ آرم اسپنر راویندرا جدیجا  پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

 بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹاپ ٹین گیند بازوں کی رینکنگ میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ ایک درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جب کہ بھارت کے روی چندر ایشون ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری سے تیسری پوزیشن آگئے جب کہ یاسر شاہ چودھویں پوزیشن پر جا پہنچے ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست کی ٹاپ پوزیشن پر آسٹریلوی کپتان اسٹٰیو اسمتھ کا قبضہ ہے جب کہ انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے اور کیویز قائد کین ولیمسن تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی روایتی حریف بھارت پہلی، جنوبی افریقا دوسری جب کہ کینگروز تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح ٹاپ ٹٰین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑٰی جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *