صحت اور خوبصورتی کیلئے معجزاتی اثرات رکھنے والے پھول

صحت اور خوبصورتی کیلئے معجزاتی اثرات رکھنے والے پھول

نیویارک: پھول صرف اپنی خوبصورتی اور خوشبو کی وجہ سے ہی جانے جاتے ہیں مگر قدرت نے ان کے اندر صحت اور خوبصورتی کیلئے کسی صفات رکھی ہیں کوئی نہیں جانتا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ہیلتھ ڈیسک کے مطابق مائی ہیلتھ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پھول اپنے اندر خوبصورتی اور صحت کے حوالے سے بیش بہا خوبیاں رکھتے ہیں۔

ان میں سے چند پھولوں کا زکر یہاں کیا جا رہا ہے۔

گلاب

گلاب کا پھول صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے، عرق گلاب کا استعمال کئی حوالوں سے کیا جاتا ہے، گلاب کی پتیوں کو پانی میں ابال لیں یہ پانی پینے سے پتے کی بیماریاں،احتلاج قلب اور ذہنی دباو دور ہو گا۔

بابونہ

بابونہ کا قہوہ نیند کی کمی اور ذہنی دباو کو دور کرتا ہے، بابونہ قہوہ کا ایک کپ سونے سے پہلے پرسکون نیند کی ضمانت ہے۔

کنول

نہایت دلفریب پھول کنول کی پتیوں کا قہوہ کولیسٹرول، ذیابیطس  اور جگر کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔

گل خطمی

گل خطمی کی پتیاں تھوڑے سے کوکونٹ آئل میں ملا کر بالوں پر لگانے سے بال سیاہ اور چمکدار ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ اس کی پتیوں کا قہوہ آنتوں کے نظام کو بہتر کرتا ہے۔

ارغوانی

لیونڈر آئل کے چند قطرے نیم گرم پانی میں ڈال کر نہانے سے جسمانی تھکن اور ذہنی دباو دور ہو جاتا ہے۔

نیم

نیم اگرچہ پھول نہیں ہے مگر صحت کے حوالے سے متعدد خوبیاں رکھنے کے باعث اس کا ذکر کیا جا رہا ہے، نیم قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل ہے جو گرمی دانوں اور دیگر جلدی بیماریوں کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے، میں پانی دس منٹ تک نیم کے پتے ابال کر ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے نہانے پر جلدی امراض دور ہو جاتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “صحت اور خوبصورتی کیلئے معجزاتی اثرات رکھنے والے پھول

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *