ورلڈ ایموجیز ڈے: فیس بک کے مقبول ترین ایموجیز کے اعدادوشمار جاری

ورلڈ ایموجیز ڈے: فیس بک کے مقبول ترین ایموجیز کے اعدادوشمار جاری

سان فرانسسکو: ورلڈ ایموجیز ڈے ایک ایسے وقت میں منایا گیا ہے جب موبائل فون ہی نہیں ٹیپلٹ، فیبلٹس حتی کہ پرسنل کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر بھی پیغامات بھیجنے کے لئے تصویری کردار اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

شاید یہ بات آپ کے علم میں نہ ہو یا اگر آپ نے سنی ہو تو نظر انداز کر دی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ 17 جولائی کو دنیا بھر میں ان تصویری کرداروں یعنی ایموجیز کا چوتھا عالمی دن (ورلڈ ایموجیز ڈے) منایا گیا۔

اس منفرد موقع پر سوشل میڈیا یا سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ایموجیز اور ان کے استعمال کے متعلق دلچسپ اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔

فیس بک، میسنجر پر روزانہ ایموجیز شئیرنگ:

فیس بک کے مطابق سائٹ پر روزانہ 6 کروڑ ایموجیز شئیر کئے جاتے ہیں لیکن یہ میسنجر پر شئیر ہونے والے ایموجیز سے کوئی تقابل نہیں رکھتے۔ فیس بک میسنجر پر روزانہ 5 ارب سے زائد ایموجیز شئیر کئے جاتے ہیں۔

فیس بک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ شئیر ہونے والے ایموجیز میں دل، آنکھیں اور محبت کے نشانات کے علاوہ، قہقہے، رونے والے چہرے اور سیٹی بجانے والے دل کے ایموجیز شامل ہیں۔

سب سے زیادہ ایموجیز کون سے ممالک استعمال کرتے ہیں؟
فیس بک کے مطابق سب سے زیادہ ایموجیز امریکا، میکسیکو، برازیل، یوکے، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا میں استعمال ہوتے ہیں۔

کون سے ایموجیز کہاں مقبول؟
یوکے، انڈونیشیا اور امریکا میں قہقہے لگانے والا ایموجی سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے جب کہ اسپین اور اٹلی میں محبت کے اظہار والا، جرمنی میں مسکراہٹ، فرانس میں آنکھ مارنے والا تھائی لینڈ میں ہنسی اور برازیل میں آنکھوں میں دل کا ایموجی سب سے زیادہ مستعمل ہے۔

یہ بھی جانیں: فیس بک پر لیگیسی کنٹیکٹ سیٹ کرنے کا طریقہ

ورلڈ ایموجیز ڈے کو منانے کے لئے فیس بک اور ایپل دونوں کی جانب سے نئے ایموجیز جاری کئے گئے ہیں۔

فیس بک کے جاری کردہ نئے ایموجیز

ایپل کی جانب سے نئے ایموجیز آئندہ اپ ڈیٹ یعنی آئی او ایس 11 کے ساتھ جاری ہوں گے جو آئندہ خزاں میں متوقع ہے۔ اگر آپ کے آئی فون میں ابھی بھی  iOS 11 کی صورت نئی اپ ڈیٹ موجود ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ آپریٹنگ سسٹم کی چیکنگ کے لئے منتخب کئے گئے ایپل صارفین کا حصہ ہیں۔

ایپل کے نئے ایموجیز

ایموجیز کیا ہیں؟

سب سے پہلے 1990 کے اختتام پر ایموجیز جاپان میں موبائل فونز پر سامنے آئے تھے، یہ مقبول ہوئے تو ایپل نے انہیں اپنے نظام کا حصہ بنا لیا۔

ملتی جلتی خبر: فیس کے ذریعے اب آپ ڈھونڈ سکتے ہیں قریب ترین وائی فائی

ایموجی لفظ بھی جاپانی ہی ہے جس میں ای e کا مطلب تصویر اور موجی moji کا مطلب کیریکٹر ہے۔ گویا تصویری کیرکٹر کا متبادل جاپانی لفظ ایموجی ہے۔ یہ اتفاق ہے کہ ایموجی انگلش الفاظ ایموشن یا ایموٹیکن سے ملتا جلتا ہے تاہم یہ مماثلت اتفاقیہ ہے۔

آپ ایموجیز کے بارے میں جو بھی خیال رکھتے ہوں یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ فوری پیغامات کی دنیا میں یہ ایک قابل ذکر حیثیت رکھتے ہیں۔

شاہد عباسی

پاکستانی صحافی اور ڈیجیٹل میڈیا اسٹریٹیجسٹ شاہد عباسی، پاکستان ٹرائب کے بانی، ایڈیٹر ہیں۔ پاکستان کے اولین ڈیجیٹل میڈیا صارفین میں سے ایک شاہد عباسی بلاگنگ اور خارزار صحافت کے علاوہ اپنے کریڈٹ پر دو ناولز بھی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *