پاکستانی فوج کے سربراہ نے مجھے ضمانت دی، عمران خان

پاکستانی فوج کے سربراہ نے مجھے ضمانت دی، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پہلی بار پاکستانی فوج کے سربراہ سے ہونے والی اپنی خصوصی ملاقات کا احوال سامنے لے آئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اور آرمی چیف کی ملاقات کے حوالے سے کچھ نکات میڈیا کو بتا دئیے ہیں۔

عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات کے دوران کی گئی گفتگو کے 3 بنیادی نکات تھے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کی ان تین نکات میں سے ایک پوائنٹ اس وقت کی پاکستان، افغان کشیدگی تھی۔

دوسرا پہلو یا نکتہ جنرل راحیل کی سعودی عرب میں تعیناتی اور تیسرا نقطہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد تھا۔

یہ بھی دیکھیں: کرپشن قابل برداشت نہیں، پاک فوج کا ردعمل

عمران خان نے بتایا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں ضمانت دی کہ وہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کے مطابق آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ انتخابات کے دوران ایک فوجی جوان کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ایک کو باہر تعینات کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *