غیرمعمولی اور منفرد: سام سنگ کا 34 فٹ طویل ٹی وی منظر عام پر

غیرمعمولی اور منفرد: سام سنگ کا 34 فٹ طویل ٹی وی منظر عام پر

سام سنگ کا 34 فٹ طویل ٹی یقینا ایل ای ڈیز یا پھر ویڈیو مواد کو اصل کے قریب تر دیکھنے کی خواہش میں اسکرینز کی دنیا میں جدتیں لانے کے سفر اور اس کی ناقابل یقین تیزی کا اہم مرحلہ ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی اور میڈیا ڈیسک کے مطابق جنوبی کوریا کے الیکٹرانکس مصنوعات بنانے والے ادارے سام سنگ نے پہلی بار 34 فٹ طویل اسکین متعارف کروائی ہے جو سینما کی بڑی مگر روایتی اسکرینز کا متبادل ہے۔

سام سنگ کی جانب سے متعارف کروائی گئی سینما سائز کی اسکرین کو کمپنی کے اپنے ملک میں ورلڈ ٹاور نامی عمارت میں قائم لوٹی سینما میں نصب کیا گیا ہے۔

سام سنگ کا 34 فٹ طویل ٹی وی

سام سنگ کا 34 فٹ طویل ٹی وی ہائی ڈائنامک رینج یعنی ایچ ڈی آر کوالٹی پر تیار کیا گیا ہے۔

اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد اسکرین 33.8 فٹ کی ہے۔ جو فور کے الٹرا ایچ ڈی ریزولوشن پر 4096×2160 سائز کے مناظر دکھائے گا۔ نئی اسکرین ایچ ڈی آر مواد کو زیادہ وضاحت اور متاثر کن انداز میں پیش کر سکے گا۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ اسکرین میں موجود روشنی ناصرف آنکھوں کو بھلی لگے گی بلکہ مناظر بھی واضح ہوں گے۔

سام سنگ کا 34 فٹ طویل ٹی وی یا اس کی اسکرین برائٹنس کو سمجھنے کے لئے ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ اس کی روشنی اس وقت استمعال ہونے والے ٹی وی اسکرینز کے مقابلے میں ان سے 10 گنا زیادہ ہے۔

سام سنگ کے مطابق اسکرین او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کی طرح اصل جیسے مناظر پیش کرسکے گی۔ جب کہ کم گرے اسکیلنگ سیاہ اور قدرتی سفید رنگوں کو بہتر انداز میں نمایاں کر سکیں گے۔

سام سنگ کی فراہم کردہ نئی اسکرین بڑے سائز میں مناظر دکھانے کے کام ہی نہیں آتی بلکہ اس میں ایسے اسپیکرز بھی شامل ہیں جو ویڈیو مواد بنانے والے کی مرضی کے مطابق آواز بھی ناظرین تک پہنچا سکیں گے۔  یہ مشہور زمانہ ہرمن HARMAN کے جے بی ایل JBL آلات پر مبنی ہیں۔

سام سنگ کا 34 فٹ طویل ٹی وی، منفرد کیا ہے؟

سام سنگ کے ویژول ڈسپلے بزنس کے صدر ایچ ایس کم کا کہنا ہے کہ نئی اسکرین اس وقت مارکیٹ میں موجود کسی بھی دوسری ٹی وی کے مقابل رنگوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکتا ہے۔

اس اسکرین کو دیکھنے والے صارفین یہ محسوس کر سکیں گے کہ گویا وہ ورچوئل دنیا کو اپنے سامنے پا رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے دعوے کئی بار مختلف مصنوعات کے تعارف میں پہلے بھی کئے جاتے رہے ہیں۔ براہ راست مشاہدہ ہی یہ طے کر سکے گا کہ نئی اسکرین واقعی ایسی ہے یا نہیں۔

جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کی جانب سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ ورلڈ ٹاور کے لوٹی سینما میں نصب کردہ اسکرین نئی اسکرین کب تک عمومی خریداری کے لئے دستیاب ہوگی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *