بھارتی فوج کی گولہ باری سے جیپ دریا میں جا گری 5 پاکستانی فوجی ڈوب گئے

بھارتی فوج کی گولہ باری سے جیپ دریا میں جا گری 5 پاکستانی فوجی ڈوب گئے

مظفر آباد: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے علاقے پاک فوج کی  جیپ پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری گولہ باری کے استعمال کے کے نتیجے میں جیپ دریا نیلم میں جا گری، پاک فوج کے پانچ جوان دریا میں ڈوب گئے ایک کی لاش نکال لی گئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  آزاد جموں وکشمیر کے علاقے پاک فوج کی  جیپ پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری گولہ باری کے استعمال کے کے نتیجے میں جیپ دریا نیلم میں جا گری، پاک فوج کے پانچ جوان دریا میں ڈوب گئے ایک جوان کی لاش نکال لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کی جیپ جس میں پانچ جوان موجود تھے دریا میں جا گری جس سے پانچوں جوان ڈوب گئے جن میں سے ایک شہید کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے  جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج پر بھاری گولہ باری کی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *