گوگل میپس ایپلیکیشن اب آپ کو سفر شروع کرنے کیلئے درست وقت بتائے گی

گوگل میپس ایپلیکیشن اب آپ کو سفر شروع کرنے کیلئے درست وقت بتائے گی

ضرورت کہیں یا سہولت لیکن بیشتر اسمارٹ فون صارفین جن ضروری ایپلیکیشنز کو اپنے فون میں لازما محفوظ رکھتے ہیں، گوگل میپس ایپلیکیشن بھی انہی میں سے ایک ہے۔

بیشتر مقامات پر پہنچنے کے لئے راستے کے متعلق رہنمائی کے لئے استعمال کی جا سکنے والی گوگل میپس ایپلیکیشن بعض اوقات بہترین رہنما کا کردار بھی ادا کرتی ہے۔

اگر آپ گاڑی ڈرائیو کر رہے ہیں تو گوگل میپس ایپلیکیشن نا صرف آپ کو سیٹیلائٹ ویو مہیا کرے گی بلکہ پارکنگ کی جگہیں اور لائیو ٹریفک کی اپ ڈیٹس بھی فراہم کر سکتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل گوگل میپس ایپکیشن نے اپنے صارفین کو یہ سہولت مہیا کی تھی کہ وہ گاڑی کھڑی کرنے کے لئے پارکنگ کا انتخاب کر سکیں۔ اس کا ایک اور منفرد پہلو یہ بھی ہے کہ ایپلیکیشن اب آپ کو سفر شروع کرنے کا بہتر وقت بتانے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

گوگل میپس کا نیا فیچر کیا ہے؟

ایپلیکیشن کا نیا فیچر ابھی تک صرف اینڈرائڈ یوزرز کو ہی مہیا کیا گیا ہے۔ یہ فیچر استعمال کرنے کے لئے صارف کو اس وقت مہیا ہوتا ہے جب آپ کسی منزل کا ایڈریس ایپ میں شامل کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: گوگل ارتھ پر تصویر اور اسٹیٹس شئیر کرنا ممکن ہو گیا

اس مرحلے پر ناصرف آپ کو منزل تک پہنچنے کے سفر کا عمومی دورانیہ بتایا جاتا ہے بلکہ ایک نئے گراف میں آپ کو سفر کے دوران خرچ ہو سکنے والے متبادل دورانئے بھی بتائے جاتے ہیں۔

 گوگل میپس کا نیا فیچر آپ کو سفر شروع کرنے اک درست بتائے گا | pakistantribe.com/urdu/
گوگل میپس کا نیا فیچر آپ کو سفر شروع کرنے اک درست بتائے گا

اس مرحلے پر آپ کو ایپلیکیشن یہ بھی بتاتی ہے کہ اگر سفر نصف گھنٹہ قبل شروع ہوتا تو کتنا وقت صرف ہونا تھا اور اگر کچھ دیر بعد شروع کیا جائے تو کتنا وقت صرف ہو گا۔

اسے بھی دیکھیں: گوگل فوٹوز: نئی ایپلیکیشن جو آپ کا مکمل ڈیٹا، تصاویر ایک ہی جگہ محفوظ کرے گی

گوگل میپس ایپلیکیشن کا پیشگوئی کر سکنے والا فیچر ہر بار ہی مفید ثابت نہیں ہوتا کبھی کبھار یہ اتنا بھی کہہ سکتا ہے کچھ دیر قبل سفر شروع ہوتا تو سفر کا دورانیہ کم ہو سکتا تھا لیکن یہ نہیں بتائے گی کہ کتنا وقت کم ہو سکتا تھا۔

گوگل میپس ایپلیکیشن آئی فون پر کب؟

گوگل میپس ایپ کا نیا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لئے مہیا کر دیا گیا ہے۔ لیکن ابھی تک گوگل کی جانب سے اس کا تعین نہیں کیا گیا کہ ایپل کے آپریٹنگ سسٹم رکھنے والی ڈیوائسز یعنی آئی فون وغیرہ کے لئے یہ ایپلیکیشن کب دسیتاب ہو سکے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *