پی پی میں شمولیت، تحریک انصاف کا ناز بلوچ پرسخت ردعمل

پی پی میں شمولیت، تحریک انصاف کا ناز بلوچ پرسخت ردعمل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کا سات سال تک حصہ رہنے اور پارٹی کی نائب صدر رہنے والی ناز بلوچ کی جانب سے اتوار کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کراچی کے مطابق ناز بلوچ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے انہیں قومی سطح کی رہنما ماننے سے انکار کردیا۔

شفقت محمود سے ناز بلوچ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اور تحریک انصاف پر سنگین الزامات کے متعلق بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عام کارکن تھیں۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کی قومی سطح کی رہنما نہیں بلکہ ایک عام رکن تھیں۔

میڈیا کی موجودگی میں اطلاع کا سفر تیز تر ہو جانے کی وجہ سے دو مختلف شہروں میں ہونے والی پریس کانفرنسز کے دوران عمل، ردعل اور پھر جواب الجواب کا سلسلہ آگے بڑھا تو ناز بلوچ حیران ہو گئیں۔

یہ بھی دیکھیں: پی ٹی آئی کی رہنما ناز بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل

ان سے پوچھا گیا کہ شفقت محمود نے ان کے بارے میں یہ کہا ہے جس پر ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ شفقت محمود ان کے بارے میں ایسی بات کیسے کہہ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر انتخابات میں حصہ لینے اور پارٹی کی نائب صدر رہنے والی ناز بلوچ نے اتوار کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور فریال تالپور کی موجودگی میں سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

ملتی جلتی خبر: تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد ناز بلوچ نئی مشکل میں

آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی موجودگی میں کی گئی پریس کانفرنس میں اپنی نئی وابستگی کا اعلان کرنے والی ناز شاہ نے سابقہ جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود تبدیل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا “یہ وہ سحر تو نہیں” جس کا ہمیں انتظار تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *