ریکارڈ ٹیمپرنگ کس کے کہنے پر کی؟افسران نے نام اُگل دیا

ریکارڈ ٹیمپرنگ کس کے کہنے پر کی؟افسران نے نام اُگل دیا

اسلام آباد:چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ایس ای سی پی کے3افسران نے اعتراف جرم کرلیا مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں افسران نے کہا کہ چیئرمین ظفر حجازی کے حکم پر ریکارڈ ٹیمپرنگ کی گئی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق پاناما تحقیقات کے دوران چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ سامنے آنے پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کیا گیا تھا۔

چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران بڑی پیشرفت ہوئی ہے،ایس ای سی پی کے3افسران نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے سامنے بھانڈا پھوڑ دیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر علیم عظیم اکرم،ایگزیکٹر ڈائریکٹر عابد حسین،ڈائریکٹر ماہین فاطمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین ظفر حجازی کے حکم پر چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *