پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا سیلاب کی معلومات پر اتفاق

پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا سیلاب کی معلومات پر اتفاق

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز نے سیلاب کے حوالے سے تمام معلومات کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کر لیاہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق سندھ طاس کے بارے میں پاکستانی کمشنر کے دفتر میں ایک سیل قائم کیاگیا ہے تاکہ بھارت سے بارشوں اور سیلابوں کے بارے میں پیشگی اطلاعات حاصل کرکے متعلقہ محکموں کو بھجوائی جاسکے۔

سندھ طاس کے بارے میں پاکستانی کمشنر مرزا آصف بیگ کے مطابق ان کے بھارتی ہم منصب نے گزشتہ سال طے پانے والے معاہدوں کے تحت مون سون میں سیلاب کی پیشگی معلومات فراہم کرنے سے اتفاق کیا۔

بھارتی کمشنر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق جموں ریڈیو اسٹیشن سے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح نو بجے،دوپہر اڑھائی بجے اور رات کو دس بج کر چالیس منٹ پر سیلاب کے بارے میں معلومات نشر کی جائیں گی۔

بھارت دریائے ستلج اور راوی میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

معاہدے کے تحت دریائے ستلج پرBHAKRAڈیم، دریائےBEASپرPONGڈیم اور دریائے راوی پرTHEINڈیم سے پانی کے اخراج کے بارے میں پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کرے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *