فیس بک پر لیگیسی کنٹیکٹ سیٹ کرنے کا طریقہ

فیس بک پر لیگیسی کنٹیکٹ سیٹ کرنے کا طریقہ

ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ آئندہ لمحہ ہمارے لئے کیا لے کر آ رہا ہے۔ اسی تناظر میں انسانی زندگی کا بے یقینی ہونا بھی اسے اہم بنانے کا بنیادی سبب گنا جاتا ہے۔ آج کی ڈیجیٹل یا آن لائن دنیا میں ایسے اقدامات ضروری ہو چکے ہیں جو کسی فرد کی عدم موجودگی کی صورت میں اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مخصوص طور پر برقرار رکھ سکیں۔

دنیا میں سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اپنے صارفین کو یہ موقع دیا جاتا ہے کہ لیگیسی کانٹیکٹ کے نام سے اپنے اکاؤنٹ کو سیٹ کر سکیں۔

یہ طریقہ آپ کو مدد دیتا ہے کہ آپ اپنی پروفائل کو اس طرح ترتیب دے سکیں کہ وہ آپ کی فرینڈ لسٹ میں موجود افراد کو آپ کے انتقال کے خبر دے سکے۔

فیس بک پر لیگیسی کانٹیکٹ کیسے ترتیب دیں

کسی بھی صارف کے انتقال کی صورت میں فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ دو کام ہو سکتے ہیں۔ یا تو وہ ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے یا پھر اسے یاد گاری اکاؤنٹ کی شکل دے دی جاتی ہے۔

آپ کے اہلخانہ یا احباب یادگاری اکاؤنٹ کی موجودگی میں آپ کے متعلق اپنی یادداشتیں شئیر کر سکتے ہیں لیکن کوئی اس اکاؤنٹ کو لاگ ان نہیں کر سکتا۔

یادگاری درخواست کے ذریعے کوئی بھی کسی صارف کے انتقال کی اطلاع فیس بک کو دے سکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو لنک میں دیا گیا فارم پر کرنا ہو گا۔

لیگیسی کانٹیٹ کیا کرسکتا ہے؟

صرف لیگیسی کانٹیکٹ ہی آپ کے یادگاری اکاؤنٹ کو استعمال کر سکتا ہے۔ فیس بک کے لیگیسی کانٹیٹ میں موجود فرد آپ کی پروفائل پکچر، کور فوٹو، پن پوسٹ کے ساتھ فرینڈز ریکوئسٹ کا جواب بھی دے سکتا ہے۔

وہ آپ کے اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں کر سکے گا۔ آپ کے پیغامات نہیں پڑھ سکے گا۔ موجودہ پوسٹس کو ڈیلیٹ یا ایڈیٹ نہیں کر سکے گا اور یادگاری اکاؤنٹ کے دوستوں میں سے کسی کو ہٹا نہیں سکے گا۔

اپنی فیس بک پروفائل پر لیگیسی اکاؤنٹ ترتیب دینے کے دو طریقے ہو سکتے ہیں:
1۔ ویب سائٹ کا استعمال کر کے

فیس بک ویب سائٹ کے اوپری دائیں جانب موجود ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں پھر سیٹنگ کا آپشن منتخب کریں۔


بائیں جانب جنرل پر کلک کریں اس کے بعد نیچے موجود مینج لیگیسی اکاؤنٹ کا انتخاب کریں۔


آپ اپنے اہلخانہ میں سے کسی کو یا پھر کسی دوست کو اس بات سے آگاہ کرنے کا پیغام بھی دے سکتے ہیں۔

یہ بات آپ کی مرضی پر منحصر ہے کہ آپ کسی کو اس بات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ نہ بتاتے کی صورت میں جب آپ کا اکاؤنٹ یادگاری اکاؤنٹ کا درجہ حاصل کر لے گا تو انہیں فیس بک کی جانب سے اطلاع دے دی جائے گی۔

2۔ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے

موبائل ایپلیکیشن پر لیگیسی کنٹیکٹ سیٹ کرنے کے لئے بھی یہی طریقہ اپنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے سیٹنگ > اکاؤنٹ سیٹنگ > جنرل > مینیج اکاؤنٹ کا فیچر منتخب کریں۔

[mks_highlight color=”#1e73be”]ماہرین کا کہنا ہے کہ طبی ترقی اور اس میں ٹیکنالوجی کے استعمال نے انسانی زندگی کی اوسط مدت میں اضافہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود ہر روز تقریبا ڈیڑھ لاکھ لوگ انتقال کرتے ہیں۔[/mks_highlight]

آن لائن یا ڈیجیٹل زندگی کے بڑھنے اور تنوع اختیار کرنے کے بعد واقعی یہ طے کرنا مشکل ہے کہ ہمارے انتقال کے بعد ان اکاؤنٹس کے ساتھ کیا ہونا چاہئے۔ البتہ اس کیفیت میں یہ کیا جا سکتا ہے کہ ہمارے نہ رہنے کے بعد ہمارے اکاؤنٹس اعتماد کے قابل ایسے افراد کے ہاتھ میں ہوں جو دوسروں کو اس سے آگاہ کر سکیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *