قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا دورہ ایس سی او ہیڈکوارٹرز

قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا دورہ ایس سی او ہیڈکوارٹرز

مظفر آباد: پاکستان میں ٹیلی کیمونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اسیپشل کیمونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) ایس سی او ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔

قائمہ کمیٹی نے کیپٹن صفدر کی قیادت میں دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عامر عزیز باجوہ سے ملاقات کی۔ اس دوران کمیٹی کو میزبان کی جانب سے  پاک چین فائبر آپٹک پراجیکٹ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3جی اور 4جی کی سہولیات پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 3جی اور 4جی کی سروسز سے متعلق موجودہ معاملات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ جس کے تحت حکومت کی اجازت کے بعد یہ سہولیات عوام کو بھی میسر یوں گی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاک چین آپٹک فائبر کیبل (او ایف سی) پروجیکٹ کا پہلا فیز وقت سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ راولپنڈی سے گوادر تک پاک چائینہ او ایف سی پروجیکٹ کے دوسرے حصے پر کام شروع ہو چکا ہے۔

چئیر مین اور ممبران کمیٹی نے ایس سی او کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں ایس سی او کو مستقبل کی جدید اور متحرک ٹیلی کام سروس مہیا کرنے کے لیے پوری حمایت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

دورہ کے دوران بریفنگ کے بعد کمیٹی نے نئے تعمیر کیے گئے این جی ایم ایس ڈیٹا سینٹر اور اسٹیٹ آف دی آرٹ کسٹمر کئیر سینٹر کا دورہ کیا اور جدید سہولیات کو سراہا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *